16 فروری 2015 - 11:29
ایٹمی معاملے پرایران چین مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے دو فریقی مذاکرات میں ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں انجام پانےوالے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ سحرعالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایران اور چین کے درمیان ایٹمی معاملے کے بارے میں دو طرفہ مذاکرات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئرمذاکرات کار سید عباس عراقچی اور گروپ پانچ جمع  میں چین کے سینئر مذاکرات کار کے درمیان تہران میں انجام پائے۔  واضح رہے کہ چین کے سیئنر مذاکرات کار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں۔ چينی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کرنے کےمقصد سے اتوار کی علی الصبح تہران پہنچے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور چینی وزیر خارجہ کے مذاکرات میں زیر بحث آنےوالے موضوعات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح بلند کرنا نیز اہم عالمی اور علاقائی مسائل شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲